Posts

Showing posts from June, 2025

عطا آباد جھیل کنارے ہوٹل کا ایک حصہ سیل: غیر ملکی وی لاگر کی وائرل ویڈیو اور آلودہ پانی کا معاملہ

Image
  پاکستان کے زیرِ انتظام گلگت بلتستان نہ صرف پاکستانی سیاحوں بلکہ بین الاقوامی سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہے۔ یہاں ہمالیہ، قراقرم اور ہندوکش پہاڑی سلسلوں کا سنگم ہو، یا پہاڑوں سے بہتے جھرنے، سرسبز پھلوں کے باغات ہوں یا عطا آباد جیسی جھیلوں کے نظارے جو ہر سیاح کو اپنی جانب متوجہ کرتے ہیں۔ تاہم گذشتہ روز سے پاکستان کے شمالی خطے گلگت بلتستان اور عطا آباد جھیل سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کر رہے ہیں۔ اور اس کی وجہ ایک غیر ملکی وی لاگر کی ایک ویڈیو ہے۔ اس ویڈیو میں غیر ملکی وی لاگر نے گلگت بلتستان کی وادی ہنرہ میں عطا آباد جھیل کے کنارے قائم ایک ہوٹل پر الزام عائد کیا ہے کہ وہاں سے مبینہ طور پر سیوریج کا پانی نکل کر عطا آباد جھیل میں شامل ہو رہا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر گوجال سعادت علی چنگیزی نے اس معاملے پر ہوٹل کے ایک حصے کو سیل کیا ہے جس میں 30 کمرے شامل ہیں۔ ایک بیان میں ان کا کہنا ہے کہ ہوٹل کے اس حصے سے ’عطا آباد جھیل میں آلودگی پھیلائی جا رہی تھی۔‘ وہاں بڑا واضح فرق ہے۔ پانی گدلا ہورہا ہے اور وہ اس (ہوٹل کی) عمارت سے آرہا ہے۔‘ وہ ویڈیو میں دعویٰ کرتے ہیں کہ ’انھیں ایک مقامی شخص نے اس بارے میں بتایا ت...

ثنا یوسف کا قتل: ’بہن کو آواز آئی کہ شاید کوئی غبارہ پھٹا ہے والد کا بی بی سی نیوز کا دیا ہوا پورا انٹرویو

Image
  بی بی سی نیوز 5 جون 2025 ’ثنا کو میڈیکل کی فیلڈ پسند تھی، وہ ڈاکٹر بن چاہتی تھی۔ میں تو اسے منع کر رہا تھا کہ سی ایس ایس کے لیے کوئی اکیڈمی جوائن کر لو مگر اسے میڈیکل کا شوق تھا۔‘ سید یوسف حسن چترال میں اپنے گاؤں سے بی بی سی سے بات کر رہے تھے جہاں ان کی 17 سالہ بیٹی ثنا یوسف کی تعزیت کے لیے لوگوں کا تانتا بندھا ہے۔ خیال رہے پیر کے روز پولیس نے فیصل آباد سے ایک 22 سالہ نوجوان کو ثنا یوسف کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ پولیس کے مطابق اس نوجوان نے 17 سالہ ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کا اعتراف کیا ہے اور اس سے ثنا کا موبائل فون اور مبینہ آلہِ قتل بھی برآمد ہوا ہے۔ یاد رہے کہ ثنا یوسف کو اسلام آباد میں ان کے گھر کے اندر قتل کیا گیا تھا جہاں وہ اپنے اہلخانہ کے ساتھ رہائش پذیر تھیں۔ مگر ثنا کے والد نے ابھی تک اس لڑکے کی تصویر نہیں دیکھی جس پر ان کی بیٹی کے قتل کا الزام ہے۔ سید یوسف حسن کہتے ہیں ’مجھے نہیں معلوم وہ کیسا نظر آتا ہے۔ ابھی تک میں نے اس لڑکے کی تصویر بھی نہیں دیکھی جو انٹرنیٹ پر موجود ہے۔ یہاں گاؤں میں انٹرنیٹ نہیں ہے اور فون کے سگنل بھی بمشکل ملتے ہیں۔‘ یوسف کے والد، سید یو...

۔۔ ثنا یوسف کی جان کیوں لی؟ ملزم نے ساری کہانی اگل ڈالی

Image
    المناک موت کا معمہ حل ہونے کے قریب ہے، اور اس میں جو تفصیلات سامنے آ رہی ہیں وہ نہ صرف چونکا دینے والی ہیں بلکہ خوفناک انسانی نفسیات کی ایک جھلک بھی پیش کرتی ہیں۔ ذرائع کے مطابق فیصل آباد کے رہائشی عمر حیات نے اس دلخراش واقعے کا اعتراف کر لیا ہے۔ پولیس کو دیے گئے بیان میں اس نے کہا ہے کہ وہ اسلام آباد میں بارہا ثناء سے ملنے کی کوشش کرتا رہا، مگر بار بار انکار نے اس کے اندر نفرت کی ایسی چنگاری بھڑکا دی کہ وہ بالآخر جان لیوا ثابت ہوئی ۔ تحقیقات سے پتا چلا ہے کہ عمر حیات ایک کرائے کی فارچونر گاڑی پر اسلام آباد آیا، تحفے اور کیک لیے 2 جون کو اس نے ثناء یوسف کے دروازے پر دستک دی، کیونکہ وہ اس دن اپنی سالگرہ منا رہی تھیں۔ لیکن جب ثناء نے دروازہ تک کھولنے سے انکار کیا تو، محبت کی امید نے بدلے کی چنگاری بھڑکا دی۔ پولیس ذرائع کے مطابق عمر حیات نے گاڑی کا کرایہ بھی ادا نہیں کیا تھا۔ رینٹ اے کار کے مالک نے جب یہ سنا کہ ان کی گاڑی ایک قتل میں استعمال ہوئی ہے تو وہ خود ہی پولیس کے پاس پہنچ گیا، اور واجب الادا رقم کا دعویٰ بھی کیا ۔ قتل کے بعد، عمر حیات نے فرار ہونے میں بھی  ...