امریکہ میں مقیم عرب سکالر اور تجزیہ کار سمیع الحامدی کا عمران خان، جنرل عاصم منیر اور جنرل باجوہ سے متعلق ٹویٹ!
ایک برادرانہ یاددہانی: کسی بھی مسلمان پر یہ لازم نہیں ہے کہ وہ (س ابق آرمی چیف) باجوہ اور "حافظ" عاصم منیر کے عمران خان کو جیل میں ڈالنے کے فیصلے کا کسی بھی طرح دفاع کرے۔ کوئی بھی مسلمان کسی بھی ناانصافی کا دفاع کرنے کا پابند نہیں ہے۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں فرمایا ہے [سورة المائدة: 8]: "اے ایمان والو! اللہ کے لیے انصاف کی گواہی دیتے ہوئے مضبوطی سے کھڑے ہو جاؤ، اور کسی قوم کی دشمنی تمہیں اس بات پر نہ ابھارے کہ تم عدل چھوڑ دو۔ عدل کرو، یہی تقویٰ کے قریب تر ہے، اور اللہ سے ڈرو، یقیناً اللہ تمہارے تمام اعمال سے باخبر ہے۔" کسی بھی مسلمان پر یہ لازم نہیں ہے کہ وہ اس طرح کی لفظی شعبدہ بازی (verbal gymnastics) کرے کہ باجوہ اور منیر کا کوئی غیر منصفانہ فعل محض اس لیے جائز ہے کہ "یہ سیاست ہے" یا یہ کہ "عمران خان نے اقتدار میں آنے کے لیے پہلے خود ان سے ڈیل کی تھی"۔ کسی مسلمان پر یہ لازم نہیں ہے کہ وہ افرا تفری کے خوف سے کرپشن اور ظلم کا انتخاب کرے، یا اپنی خدا داد عزتِ نفس کو فوجی بوٹوں کے سامنے سرنگوں کر دے۔ "فاروقِ اعظم" عمر ابن الخطاب...