لاس اینجلس کا آگ سے متاثرہ پیسیفک پیلیسیڈ ہیروشیما پر ایٹمی حملے کے بعد کا منظر پیش کرنے لگا

 امریکی شہر لاس اینجلس کے جنگلات میں لگنے والی آگ نے رہائشی علاقوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، آگ سے ہونے والی تباہی کے بعد لاس اینجلس کا پیسیفک پیلیسیڈ کا علاقہ ہیروشیما پر ایٹمی حملے کے بعد کا منظر پیش کرنے لگا ہے۔

Los Angeles

لاس اینجلس کے کاؤنٹی شیرف رابرٹ لونا نے نقصانات کے بارے میں میڈیا سے بات  کرتے ہوئے کہا کہ ایسا لگتا ہے جیسے یہاں ایٹم بم گرا ہوا۔

لاس اینجلس میں لگنے والی اس خوفناک آگ کو  اب امریکی تاریخ کی سب سے مہنگی آفت قرار دیا جا رہا ہے جس میں آگ سے نقصان کا ابتدائی تخمینہ 150 ارب ڈالر تک لگایا گیا ہے، آگ سے  6 ہزار سے زائد گھر اور عمارتیں تباہ ہو چکے جبکہ 4 سے 5 ہزار مکانات کو جزوی نقصان پہنچا ہے، آتشزدگی کے باعث انشورنس انڈسٹری کو تقریباً 8 ارب ڈالر سے زیادہ کا نقصان ہواہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق منگل سے لگی آگ نے 36 ہزار ایکڑ سے زائد رقبےکو لپیٹ میں لے رکھا ہے، آگ لگنے سے اب تک  ہلاکتوں کی تعداد 10 ہو چکی ہے اوراس میں مزید اضافے کا خدشہ ہے جبکہ درجنوں افراد زخمی ہیں۔

آگ سے متاثرہ علاقے پیسیفک پیلیسیڈ کی سامنے آنے والی تصاویر سے بھی نقصانات کا 

اندازہ ہوتا ہے۔



Los Angel wildfires update

 ہماری دوسری خبریں یہاں پڑھ لیجئے ۔👇🏻

تاذہ ترین 

مزید اپ ڈیٹس اور تازہ ترین خبروں کے لیے پڑھیں اور ہمیں حقیقی نیوز نیٹ ورک فالو کریں۔


Comments

Popular posts from this blog

پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث اسکول بند ہونے کی خبر *غلط* ہے! محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کی تردید:

بریکنگ نیوز 🚨سینئیر صحافی حامد میر کا خوفناک تہلکہ خیز انکشاف اندر کی خفیہ سٹوری بریک کردی

ایران، آئل ٹینکرز اور پاکستان: حقیقت، الزامات اور عوامی مفاد کا سوال