Posts

Showing posts from May, 2025

’فلائٹ کروا رہے ہیں جلدی سے پکڑ‘: ناٹنگھم سے لاہور تک کا ناقابلِ یقین سفر کرنے والے سکندر رضا نے بازی قلندرز کے حق میں کیسے پلٹی

Image
26 مئ 2025 ’اوہ خدا کے بندو۔۔۔ پیدل ہی بلا لیا ہے۔‘ لاہور قلندرز کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر سکندر رضا کی یہ ویڈیو اس وقت کی ہے جب وہ قذافی سٹیڈیم میں داخل ہو رہے ہیں جس کے بعد ٹیم کے مالکان اور ان کے دیگر ساتھ ان کا استقبال کرتے ہیں۔  لگ بھگ آدھا گھنٹہ پہلے تک بھی لاہور قلندرز کے کیمپ میں اس بارے میں غیریقینی تھی کہ آیا سکندر رضا یہ میچ کھیلیں گے بھی یا نہیں۔۔۔ ٹاس سے 10 منٹ قبل یعنی چھ بج کر 50 منٹ پر ان کی فلائٹ لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ پر لینڈ ہوئی، شام کے چھ بج کر 54 منٹ پر ان کی ایئرپورٹ سے نکلتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی جس میں انھیں فوری طور پر ایئر پورٹ سے لے جانے کے لیے اہلکار ان کے اردگرد موجود ہیں سنیچر کو سکندر رضا زمبابوے کی جرسی میں انگلینڈ کے خلاف ناٹنگھم میں کھیلے جانے والے سیریز کے واحد ٹیسٹ میچ کو بچانے کی کوشش کر رہے تھے۔ تاہم میچ انگلینڈ کے وقت کے مطابق ساڑھے پانچ بجے زمبابوے کی ہار پر ختم ہو گیا۔ ’ثمین بھائی کی مجھے کال آئی کہ فلائٹ کروا رہے ہیں جلدی سے پکڑ۔‘ یہ فلائٹ برمنگھم سے دبئی کے لیے رات ساڑھے نو بجے کی تھی۔ ’وہاں سے پھر میں ہوٹل آیا، سامان...

لائیو بھارت کے خلاف پاکستان کے آپریشن بُنْيَان مَّرْصُوْص کی لمحہ بہ لمحہ بدلتی صورتحال جانیے

Image
   بھارت کی ادھم پور، پٹھان کوٹ ائیربیس اور براہموس اسٹوریج تباہ۔ 2: سائبر اٹیک کے ذریعے بھارت کے 70 فیصد بجلی کے گرڈ ناکارہ۔ 3: بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر کے جی ٹاپ تباہ ۔ 4: جے ایف 17 تھنڈر کے ہائپر سونک میزائلوں نے آدم پور میں بھارت کا S-400 سسٹم تباہ کر دیا۔S-400 ائیر ڈیفنس سسٹم کی مالیت لگ بھگ 1.5 بلین ڈالر ہے۔ 5: بیشتر بھارتی ویب سائیٹس ہیک کر لی گئیں۔ 6: بھارتی سورت گڑھ ائیر فیلڈ تباہ۔ 7: بھارتی آرٹلری گن پوزیشن دہرنگیاری تباہ۔ 8: راجوڑی میں پاکستان میں دہشتگردی کروانے والا بھارتی ملٹری انٹیلیجینس کا تربیت ی مرکز تباہ۔ 9: بھارت کے 2500 سے زائد سرویلنس کیمرے بھی ہیک۔ 10: بھارتی مہاراشٹرا سٹیٹ الیکٹرسٹی ٹرانسمیشن کمپنی لمیٹڈ پر سائبرحملہ۔ 11: بھارت کی سرسہ ائیر فیلڈ تباہ۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ تمام بیسز جہاں سے پاکستان کے عوام اور مساجد پر حملے کیے گئے، کو ٹارگٹ کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فتح میزائل کی رینج 120 کلومیٹر ہے، میزائل میں جدید نیوی گیشن سسٹم اور اعلیٰ درستگی شامل ہے۔ دوسری جانب سیاسی و عسکری قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ بھارت نے مزید جارحیت دکھائی...

ڈین سائبر فورس کا پاکستان پر بڑا حملہ، 150,000 سے زائد ریکارڈز اور 1000+ سکیورٹی کیمرے ہیک۔ تفصیلات جانیں اس رپورٹ میں

Image
 بھارت کا سائبر حملہ: پاکستانی اداروں کے ڈیٹا لیک ہونے کی بڑی خبر انڈین سائبر فورس نے پاکستان کے خلاف ایک بڑا سائبر حملہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں **اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور** سمیت کئی حساس اداروں کا ڈیٹا ہیک اور لیک کر دیا گیا ہے۔ یہ خبر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، اور سیکیورٹی ادارے اس واقعے کی تحقیقات میں مصروف ہیں۔  150,000 سے زائد ریکارڈز لیک انڈین سائبر فورس کے مطابق، **150,000 سے زائد پاکستانی شہریوں کے ریکارڈز** لیک کیے گئے ہیں، جن میں شامل ہیں: - مکمل نام - قومی شناختی کارڈ نمبر (CNIC) - ای میلز - پاسورڈز - گھر کے پتے - ادائیگی کی تفصیلات ### پاکستان کی نگرانی کا نظام بھی ہیک اس کے علاوہ ہیکرز کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے پاکستان کے **1000 سے زائد سیکیورٹی کیمروں** پر بھی کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ یہ کیمرے درج ذیل مقامات پر موجود ہیں: - صنعتی زونز - نجی کمپنیاں - سرکاری ادارے - تعلیمی ادارے - بینک اور اے ٹی ایمز ### کن اداروں کا ڈیٹا متاثر ہوا؟ رپورٹس کے مطابق، درج ذیل ادارے بھی اس حملے کا نشانہ بنے ہیں: - یورو آئل (Euro Oil) - آزاد جموں و کشمیر سپریم کورٹ - بلوچست...

جب صبح سوئٹزرلینڈ میں اپنے گھر کا اخبار کھولا، تو دل خوشی سے بھر گیا

Image
 آج جب صبح سوئٹزرلینڈ میں اپنے گھر کا اخبار کھولا، تو دل خوشی سے بھر گیا۔ پورے تین صفحات پاکستان کی خوبصورتی، مہمان نوازی اور شمالی علاقوں کی دلکش وادیوں کے بارے میں تھے۔ اخبار کا سرورق پاکستان کے برف سے ڈھکے بلند و بالا پہاڑوں کی تصاویر سے مزین تھا۔ یہ مناظر نہ صرف آنکھوں کو خیرہ کر دینے والے تھے بلکہ یہ پیغام بھی دے رہے تھے کہ پاکستان، دنیا کے خوبصورت ترین ممالک میں شامل ہے۔ اسی خوشی کو آپ سب دوستوں کے ساتھ بانٹنے کے لیے میں نے اس جرمن زبان میں چھپے سفرنامے کا اردو ترجمہ بھی کیا ہے تاکہ آپ خود دیکھ سکیں کہ یورپ میں پاکستان کو کس قدر دلچسپی اور حیرت سے دیکھا جا رہا ہے۔ یہ صرف ایک سیاحتی رپورٹ نہیں، بلکہ پاکستان کے خوبصورت چہرے کی پہچان ہے۔ آئیں، ہم سب مل کر اپنے وطن کے ان حسین پہلوؤں کو دنیا کے سامنے لائیں۔ پاکستان ، ایک دلکش اور محفوظ سیاحتی جنت ہے  ترجمعہ تحقیق و تحریر ارباب فاروق جان  پاکستان | سفر مختصر اور جامع (KURZ UND KNAPP) پہنچنا: زیورخ سے براہِ راست کوئی پرواز نہیں۔ یا تو ابوظہبی یا دوحہ کے ذریعے اسلام آباد پہنچا جا سکتا ہے۔ داخلہ: پاکستان کا ویزا اور سوئس شہر...